صیہونی فورسز کی غزہ پر بارود کی بارش جاری، مزید 54 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صیہونی فورسز کی غزہ پر بارود کی بارش جاری، مزید 54 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، ٹینکوں اور بندوقوں سے بارود کی بارش، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 فلسطینی شہید جبکہ 503افراد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں خاندان کے 14 افراد شہید ہو گئے، المواسی کے علاقے میں اسرائیلی حملے سے چار فلسطینی شہید ہوئے، صیہونی فورسز نے امداد کے متلاشی بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل فوج 27مئی سے اب تک خوراک کیلئے امدادی مراکز آنے والے 75 افراد کوشہید کرچکی ہے ، اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت کو مکمل تباہ کر دیا، شمالی غزہ میں فلسطینیوں کیلئےقائم واحد کڈنی ڈائیلاسزسنٹر بھی کرینوں اور بلڈوزروں سے مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 470 تک جا پہنچی جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 693 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.