ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

مسلسل دو روز سے جاری کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 636 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 508 روپے ہو گئی۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 456 روپے اور 2 ہزار 962 روپے پر برقرار رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.