وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.