ایران میں انسانی سمگلروں کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران میں انسانی سمگلروں کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیاب

ایران میں انسانی سمگلروں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران دس پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان افراد کو انسانی سمگلروں نے یورپ لے جانے کا جھانسا دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیشکش کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے والدین اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ایجنٹوں اور سمگلروں کے جھانسے میں آ کر اپنی جان اور مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس کامیاب آپریشن پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.