اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان

اسرائیل نے اپنے جارحانہ عزائم پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی آبادکاری بڑھانے کے لیے مزید 22 غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے اس فیصلے کا اعلان کیا، یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ مضبوط بنائے گا یہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے۔

بیزلیل سموٹریچ جو خود ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے حامی ہیں نے اس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکود پارٹی نے ایک بیان میں اسے اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اردن کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط بناتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل پہلے ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 سے زائد غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کر چکا ہے جن میں تقریباً 5 لاکھ یہودی آباد ہیں، ان بستیوں میں چھوٹی آؤٹ پوسٹس سے لے کر جدید انفراسٹرکچر والی بڑی آبادیاں بھی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.