وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا۔

وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیںَ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.