وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا۔
وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیںَ