پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف درخواستوں کی سماعت 5 جون کو ہوگی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذکورہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔