اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔

راشد علی نے تھانوش شیکھر کو 6-2 اور 6-3 سے ہرایا جبکہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 6-0 اور 6-1 سے شکست دی۔

اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلادیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.