خلا سے پراسرار سگنل موصول، سائنسدان حیران – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خلا سے پراسرار سگنل موصول، سائنسدان حیران

خلا کی اتھاہ گہریائیوں سے موصول ہونے والے مسلسل اور پر اسرار سگنلز نے سائنس دانوں کو دنگ کر دیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلائی مظہر کی یہ نئی قسم جائزے کے بعد مزید پر اسرار ہوگئی ہے۔

ASKAP J1832-0911  نامی ایک جِرمِ فلکی زمین سے 15 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور ہر 44 منٹ کے وقفے سے دو منٹ تک مسلسل ریڈیو لہریں اور ایکس ریز بھیجتا ہے۔

خلا کے ایک مخصوص حصے سے آتے ان ریڈیو سگنلز کی نشان دہی ایک آسٹریلوی ٹیلی اسکوپ نے کی تھی۔ اتفاقاً ناسا کی چندرا ایکس رے تجربہ گاہ بھی خلا کے اس حصے کا مشاہدہ کر رہی تھی جس میں اس شے کے ایکس ریز اور ریڈیو پلسز خارج کرنے کے متعلق معلوم ہوا۔

ایسا پہلی بار ہے کہ ایل پی ٹی نامی پر اسرار اشیاء میں سے ایک کی ایکس ریز اور ریڈیو سگنلز بھیجنے کی نشان دہی کی گئی ہے۔

محققین کا اس شے کے متعلق کہنا تھا کہ یہ شے کچھ ایسی نہیں ہے جس کا پہلے کبھی مشاہدہ ہو چکا ہو اور یہ کوئی نہ معلوم قسم کی شے یا یہاں تک کہ نئی قسم کی طبعیات (فزکس) ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.