جوہری معاہدہ مذاکرات: ایران کا امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جوہری معاہدہ مذاکرات: ایران کا امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار

جوہری معاہدہ مذاکرات پر ایران نے امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایٹمی ہتھیاروں میں تبدیل نہیں ہو گا، امریکا سے مصالحت کیلئے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کا ارادہ ایرانیوں کوپر امن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لئے چیلنج بن جائے گا، ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حق کو تسلیم کئے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.