سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری

سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز ہوتے تھے، اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، چیف جسٹس نے کمیشن کو فعال بنانے کیلئے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.