عباس آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عباس آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عباس آفریدی کو انجرڈ محمد وسیم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل محمد وسیم انجرڈ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ پی ایس ایل 10 کا فائنل بھی نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

محمد وسیم کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی تھی تاہم وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل ہی ان فٹ ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.