بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کا بندوبست کررہے ہیں، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کا بندوبست کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔

لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، ترک صدر نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.