سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.