آذربائیجان پر مسلط جنگ میں تعاون پر پاکستان اور ترکیہ کے مشکور ہیں: الہام علیوف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آذربائیجان پر مسلط جنگ میں تعاون پر پاکستان اور ترکیہ کے مشکور ہیں: الہام علیوف

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ 107 سال بعد آذربائیجان نے آزادی حاصل کی جس کے 7 سال بعد سوویت یونین نے قبضہ کیا، آذربائیجان پر مسلط کی گئی جنگ میں تعاون و حمایت پر پاکستان اور ترکیہ کے مشکور ہیں۔

آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ، پاکستان کے سربراہان بھی آج کی تقریب میں شریک ہیں۔

الہام علیوف نے کہا کہ تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے، ترکیہ اور پاکستان کے رہنماؤں کی تقریب میں شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہو گا، سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماؤں نے سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضے کی کوشش کی، آرمینیا نے یہاں کے مقامی افراد کی نسل کشی کی، آرمینیا کے تسلط پسندانہ عزائم کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اس خطے میں ہو رہی ہے جن علاقوں کو آزاد کرایا، آرمینیا کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی کا عمل جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.