امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئے یورینیم افزودگی کو معطل نہیں کیا جائے گا، ایران – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئے یورینیم افزودگی کو معطل نہیں کیا جائے گا، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے یورینیم افزودگی کو عارضی طور پر معطل نہیں کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران، امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے یورینیم کی افزودگی کو عارضی طور پر معطل کرنے پر غور نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے چھٹے دور کی بات چیت کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان یہ مذاکرات ایران کے جوہری عزائم پر کئی دہائیوں پر محیط تنازع کو حل کرنے کے لیے ہیں، جبکہ دونوں فریقوں نے یورینیم افزودگی کے معاملے پر عوامی سطح پر سخت موقف اپنایا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.