عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں سولر انرجی کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عسکری قیادت نے جوہری قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہمارے مؤقف کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران جس تحمل سے لیڈر شپ اور افواج نے حکمت عملی بنائی، وہ قابل ستائش تھی، پاکستان کے اقدامات سے پوری دنیا میں اچھا پیغام گیا، جنگ میں فتح پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.