رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلاتِ زر ہدف سے زائد رہیں گی، آئی ایم ایف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلاتِ زر ہدف سے زائد رہیں گی، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔

آئی ایم ایف کےتخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کےدوران سب سے زیادہ رہیں گی، لیکن رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی-

آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کےمقابلےآئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نےرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنےکی توقع ظاہر کی ہے-

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.