سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

یہ قردادار سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی تھی، قرارداد مین کہا گیا کہ خضدار میں اسکول کی معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملے کا منصوبہ بھارت نے بنایا، اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں، جنگ میں شکست سے جو سبق ملا ہے ، اسے یاد رکھیں، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد رہ گیا ہے، ایک کمیٹی ہو، جو لائحہ عمل طے کرے۔

سینیٹ کے سیشن میں خضدار کے شہدا اور زخمیوں کے لیے دعا کرائی گئی، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب سے وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا گیا، جس کی وجہ سے آج اس صورت حال کا سامنا ہے، لیکن اس فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل خضدار میں بچوں پر جو حملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جو لائحہ عمل طے کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.