آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

اسی طرح وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.