بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

عمران خان نے وکلا کی عدم موجود گی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا، جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہ آئے۔

لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں راولپنڈی گئی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے، پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P