بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گی

تربت، نوکنڈی، سبی اور چمن میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات

کوئٹہ (یو این اے)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ 38، قلات 34، زیارت 29، ژوب 38، سبی 46، تربت 48، نوکنڈی 47، چمن 41، گوادر 39 اور جیوانی 40 ڈگری سینٹی گریڈ۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.