خضدار (آن لائن) صمند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا دھاوا لیویز فورس کے چار جوان شہید۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی درمیانی رات کو نامعلوم افراد کا صمند چیک پوسٹ پرحملہ۔ ڈیوٹی پر موجود چارلیویزاہلکار جانبحق ہوگئے۔لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔واقعے کے فوراً بعد لیویز فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہداءکی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ دشمن کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم دہرایا گیا ہے۔شہید ہونے والےنوجوانوں میں مقبول احمد خدا بخش اعجاز احمد محمد علی شامل ہیں۔ شہید لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں اداکردی گئی جنازہ نماز میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل جاویداحمد کمشنرقلات ڈویژن جہانزیب خان کاکڑ کمانڈنٹ قلات اسکاﺅٹس عبدالحفیظ ڈی آئی جی عبدالحمید کھوسہ ایڈیشنل کمشنر اعجازاحمدجعفر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسراقبال دشتی ایس ایس پی خضدار جاویداحمد زہری جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمرالدین آل پارٹیز خضدار کے چیئرمین بشیراحمد ایڈو کیٹ صدرانجمن تاجران حافظ حمیداللہ مینگل اے ڈی سی جنرل علم الدین تاجک سمیت سیاسی سماجی وقبائلی افراد بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید جوانوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس لیویز کے چاک چوبند دستوں نے شہداءکو سلامی دی۔
You might also like