آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز میں بھارت کو مایوسی کا سامنا! – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز میں بھارت کو مایوسی کا سامنا!

پاکستان پر بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر بھارت کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈرز  کے درمیان  ہفتے کے روز شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

مقررہ وقت پر شروع نہ ہونے کی وجہ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کے بعد سے اوور میں کٹوتی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.