Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستانی ویمن کرکٹرز کا یومِ تشکر پر جوش و خروش

پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یومِ تشکر جوش و خروش سے منا کر بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

قومی ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی۔

چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم جبکہ اسٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یومِ تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ویمن پلیئرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More