اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمٰن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستانی فوج نے بہترین دفاع کیا، سفارتی اقدامات سے متعلق مطمئن نہیں، سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں۔

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے مساجد، مدارس اور سویلین علاقوں پہر راکٹ داغے، ہمارے بھائی، بہنیں شہید ہوئے، بری ہو یا فضائی، پاکستانی فوج نے بہترین دفاع کیا، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج جے یو آئی نے پورے ملک میں یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کیا ہے، پشاور میں 11 مئی کو ملین مارچ اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ہدایت دے دی ہے، طبی امداد اور ریلیف جیسی سہولتیں دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.