بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،صفائی کی ابترصورتحال پر بیکنگ یونٹ سیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،صفائی کی ابترصورتحال پر بیکنگ یونٹ سیل

کوئٹہ (اے پی پی )بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صفائی کی ابترصورتحال پر بیکنگ یونٹ سیل اور 8خوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ کردیا۔ جمعہ کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم کی نواں کلی میں ناقص بیکری مصنوعات کی تیاری اور لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی اور 1 بیکنگ یونٹ سیل جبکہ 1 جنرل اسٹور اور 1 بیکری مالک پر جرمانے عائدکردیا۔سیل کردہ بیکنگ یونٹ میں صفائی ستھرائی اور اشیا اسٹوریج کا نظام انتہائی خراب و غیر صحت بخش ، پیکنگ میں اخبار کا استعمال ، یونٹ میں مکھیوں کی بھرمار جبکہ حتمی اشیا بغیر ایکسپائری تواریخ کی پائی گئیں ۔اسی طرح بی ایف اے حکام کی کوئٹہ کے علاقے تولہ رام روڈ پر موجود متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی اور4 ریسٹورنٹس و مقامی ہوٹل، 1 اچار شاپ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کردیا۔جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن جبکہ ریسٹورنٹس اینڈ مقامی ہوٹل کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیا کی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل کے استعمال، ایکسپائرڈ مشروبات کی موجودگی، ریفریجریٹر کے اندر خراب اشیا کی موجودگی پر ایکشن علاوہ ازیں آچار شاپ سے اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے و مصالحوں میں پابندی عائد چائنیز نمک کو مکس کرنے پر ایکشن لیا گیا۔جبکہ سریاب روڈ، انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ پر اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کی اور1 ڈیپارٹمنٹل اسٹور، 1 بیکنگ یونٹ اور 1 ریسٹورنٹ مالکان جرمانہ کردیا۔جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود مشنری اور حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، اشیا کی تیاری میں پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال پر ایکشن علاوہ ازیں ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے پابندی عائد چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ کلرز اور بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.