ہنگو چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج

ایس ایچ او سی ٹی ڈی کوہاٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت 16 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے کے آغاز میں گورنمنٹ سکول خزینہ میں قائم پولیس پوسٹ پر ڈرون حملہ کیا، ڈرون حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 

متن میں کہا گیا کہ پولیس نفری ڈی ایس پی کی قیادت میں روانہ ہوئی، راستے میں دہشت گردوں نے ڈرون اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سرکاری گاڑیوں اور اے پی سی کو نقصان پہنچا۔

 

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد پولیس کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، حملے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی کوہاٹ نے شروع کر دی۔

 

پولیس حکام کے مطابق ہنگو حملے میں مجموعی طور پر 11 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P