قومی ٹیم کی میچ کے بعد راشد خان سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی ٹیم کی میچ کے بعد راشد خان سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔

قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.