Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس ختم

 نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہد خاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔

اس دوران نیب کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ریفرنس واپس کردیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان، عمران الحق سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس ختم ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More