معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی سروس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے تناظر میں مودی سرکار واٹس ایپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی مودی حکومت نے کئی مرتبہ اپنے مخالفین کے فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف سافٹ ویئرز کا استعمال کیا ہے، اب مودی حکومت نے مخالفین کےواٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ چونکہ پرائیویسی کے باعث واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے اس لیے یہ صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے اور واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ اگر چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو بھارت میں واٹس ایپ اپنی سروس بند کردے گی۔ واضح رہے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اور مودی حکومت کےدرمیان یہ تنازع اب دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے جہاں عدالت میں واٹس ایپ کے وکیل نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر ایپ پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالا گیا تو کمپنی بھارت میں اپنی سروس بند کر دے گی۔
Trending
- سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
- ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
- وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
You might also like