پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہونے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ملک میں کل یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ آج رات حکومت کی جانب سے اعلان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 3پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک سستاہونے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی جائے گی، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.