مقررہ تاریخ قریب آتے ہی حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مقررہ تاریخ قریب آتے ہی حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی

حج درخواستوں کی وصولی کی مقررہ تاریخ میں آخری 5 دن رہ جانے کے ابعث حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں، پچھلے سال کی نسبت پہلے دس دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

نامزد بینک اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.