وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی ، دنیا اس کی معترف ہے۔
لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن آکرخوشی ہوئی، یہاں ایک خوشگوارتبدیلی دیکھنےکوملی،عام مسافروں کےلیےٹرین کی تزین وآرائش بہتراندازمیں کی گئی ہے،مدتوں بعد یہاں آنےکا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکےجدید ڈیجیٹائزسسٹم متعارف کرایا گیا ہے، صاحب حیثیت لوگوں کے لیے بزنس کلاس،برتھ، کچن اورڈائننگ ہال کی سہولیات ہیں، اشرافیہ نہیں عام آدمی کے لیے شاندا رسفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین وآرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی،انہوں نے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے، ریلوے سٹیشنز بہتر بنانے پر متعدد بار بریفنگ دی۔