مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے: احسن اقبال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے، آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا، نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کی پیشکش کو ٹھکرا کر دھماکے کیے، پاکستان سے کوئی اس کی ایٹمی صلاحیت کو چھین نہیں سکتا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے اڑان پاکستان کا منصوبہ بنایا ہے، دفاع میں ٹیکنالوجی کا اہم عنصر شامل ہوچکا ہے، ہماری نسل نے تختی سے فائیو جی کاسفر دیکھا ہے، آج پرائمری اسکولوں میں ٹیبلیٹس پہنچ چکے ہیں، ڈیجیٹل ریوولوشن آنے والے وقت میں مزید تبدیلیاں دکھائے گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2017ء میں نواز شریف کو نااہل کرنے کے فیصلے نے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.