ٹرمپ انتظامیہ کا چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ انتظامیہ کا چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ اقدام صرف چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یا اہم اور حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا پر لاگو ہوگا۔

چین اور امریکا کے تعلقات حالیہ مہینوں میں شدید کشیدگی کا شکار ہوئے ہیں، خاص طور پر جب ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات لگانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی۔

گزشتہ سال تقریباً 2 لاکھ80 ہزار چینی طلبہ امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے طلبہ اس نئے فیصلے سے متاثر ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.