عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2335ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.