وزیراعظم، سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم، سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور تجارت وسرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تقریباً 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی اسٹریٹجک اور اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، نجی شعبے کے اہم کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلے کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.