سابق کپتان محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سابق کپتان محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے،سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ تحفظات ہیں۔

محمد رضوان کچھ معاملات پر بورڈ سے وضاحت چاہتے ہیں،ان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان قومی ٹیم محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے پی سی بی کے سامنے چند مطالبات رکھے ہیں۔

پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کئے، قومی کرکٹر کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی اس وقت کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے محمد رضوان کو 26-2025 کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی،پی سی بی نےگزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔

محمد رضوان کو حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا تھا،اس کے علاوہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.