آرمی چیف کی کراچی کی کاروباری برادری کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آرمی چیف کی کراچی کی کاروباری برادری کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہی۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں  آپریشنل تیاریوں اور فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے “انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک” کا افتتاح بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.