Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں رہنماؤں کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا ایچ 13 سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ دیر پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا۔

 

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں۔

 

انہوں ںے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More