آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کی اجازت دیں گے نہ ہی معاوضہ، وفاقی وزیر اطلاعات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کی اجازت دیں گے نہ ہی معاوضہ، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہےکہ آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں، غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دےگی۔

وزیر آباد میں سیلاب کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، مشکل وقت میں پاکستانی قوم ایک ہو جاتی ہے، نیشنل رسپانس خیبرپختونخوا میں بھی دیا گیا، پنجاب میں بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ترین صورتحال کے باوجود ہم نے شاندار ٹیم ورک کیا، جس کی وجہ سے کم سے کم جانی نقصان ہوا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے سیلابی صورتحال میں مل کر کام کیا، ایسے مثالی رابطے کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.