ماشکیل کئی روز سے بجلی سے محروم، طوفانی ہوائوں سے مین لائن کے متعدد کھمبے گر گئے

ماشکیل( آئی این پی ) ماشکیل میں گزشتہ دنوں آنے والی شدید طوفانی ہواوں کے باعث بجلی کی مین لائن کے متعدد کھمبے گرنے کے بعد پورا علاقہ کئی روز سے بجلی سے محروم ہے بجلی کی مسلسل بندش کے باعث برف کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک کلو برف 100 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے شدید گرمی کے موسم میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے برف خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث پنکھے کولر اور پانی ٹھنڈا رکھنے کی تمام سہولیات بند ہو چکی ہیں جبکہ برف مہنگی ہونے سے عوام کو دوہری اذیت کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے حکومت کیسکو حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بحالی کے کام میں مزید تیزی لائی جائے برف کی مصنوعی مہنگائی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شدید گرمی میں عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P