سردار بابر خان موسیٰ خیل کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ہنگامی رابطہ موسیٰ خیل کے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امداد کی یقین دہانی
کوئٹہ سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان سردار بابر خان موسیٰ خیل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ضلع موسیٰ خیل میں حالیہ سیلابی ریلوں اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا
سردار بابر خان موسیٰ خیل نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ تحصیل زمری پلاسین میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہےجبکہ تحصیل کنگری میں حالیہ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور جلد ہی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں تحصیل زمری پلاسین اور تحصیل کنگری روانہ کی جائیں گی تاکہ نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے
سردار بابر خان موسیٰ خیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان متاثرین کی بروقت امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی
