آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔
آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے، گزشتہ سال جولائی میں بھی ہم اکٹھے ہوئے تھے، مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک علاقائی سالمیت، خودمختاری اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور آذربائیجان نے ہمیشہ اپاکستان اورترکیہ کی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔