سعودی وزیر خارجہ فیصل بن شہزاد نے کہا ہے کہ قابل اعتماد اور ٹھوس امن منصوبے پر کام کیے بغیر غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے غزہ پُرتشدد حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ پر جنگ مسلط کی ہے۔
بحیرہ روم کے ممالک کی یونین کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں علاقائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی کہ غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے۔