حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدےکا آج آخری روز ہے جب کہ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے7 اکتوبر سے اب تک 215 فلسطینیوں کو شہیدکیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 55 بچے شامل ہیں۔