گنے کی کٹائی کا عمل اختتام پذیر ہونے کے بعد گڑمنڈی میں قیمتوں میں 30 روپے کی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گڑمنڈی میں گڑ کی فی کلومیں 30 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ گڑفی کلو 200 روپےمیں فروخت کیا جارہا ہےاس سے قبل نرخ 230 روپے تھے۔
سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ گڑگانیاں وافر مقدار میں موجود ہیں اس لیے اس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
جبکہ تاجربرادری کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہوتے ہی گڑگانیاں بند ہو جائیں گی جس کے بعد قمتیں بھی بڑھ جائیں گی،اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ آئندہ آںے والے چند ہفتوں بعد گڑ کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔