Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔

لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا ایک میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا تاہم صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویکنڈ تھا تو میرا بھی حق ہے ویکنڈ پر ریسٹ کروں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More